سجاول کے قریب مرید کھوسو ميں10سال کی بچی سے مبینہ زیادتی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے قریب مرید کھوسو ميں10سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی،ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ معصوم بچی پروین ملاح کو مبینہ ملزم ممتاز ملاح نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،اطلاع ملنے پر معصوم بچی کو طبی معائنہ کے لیے سول اسپتال سجاول لے جایا گیا،مرید کھوسو پولیس نے واقعہ کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز ملاح کو گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔معصوم بچی پروین کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button