کویت اور بحرین پرایرانی حملے عالمی قوانین کیخلاف ورزی قرار،خلیج تعاون کونسل بھی کا بھی احتجاج

منامہ،کویت سٹی(جانوڈاٹ  پی کے)کویت اوربحرین پر تازہ ایرانی حملوں پر عرب ممالک کا سخت ردعمل آگیا۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ حملوں کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ یہ کارروائیاں خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔عمانی وزارت خارجہ نے بیان میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ سفارتکاری اور بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اردن نے بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے دوست ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔متحدہ عرب امارات نے بھی بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔ قطری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ فریقین سے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیں۔ خطے کو بلاجواز حملوں کے نتائج سے بچانے کی ضرورت ہے۔

خلیج تعاون کونسل نے حملے کویت اور بحرین کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا کہا حملے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button