دشمن کامرغابیوں کی طرح شکارکیا،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے ناممکن کو ممکن کردیا،احسن اقبال

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امریکامیں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اچھا کام کر رہے ہیں۔پاکستان کئی شعبوں میں تاریخ کے بہترین مواقوں سے گزر رہا ہے۔اللہ تعالی نے معرکہ حق کے نتیجے میں جو عزت دی وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نہیں ملی۔
ماضی کی تمام جنگوں کا حساب ہم نے دشمن سے ایسے کیا کہ اسے امریکہ کی مدد لینا ہڑی جنگ بندی کے لئے۔جب بھارت نے پاکستان پر2019میں حملہ کیا تو اس وقت کے وزیر اعظم نے اپنی بے بسی کا اظہار قومی سمبلی میں کیا کہ بھارت پر حملہ کر دوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے جہازوں کا شکار مرغابیوں کی طرح کیا،2025میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ہماری فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔پاکستان کو حال ہی میں سفارتکاری کے شعبہ میں عزت دی وہ ہماری ملکی تاریخ کا سب سے بڑا موقع ہے،بھارت آج سوچتا ہے کہ کاش یہ عزت اس کے حصے میں آئی ہوتی۔امریکااور ایران کی جنگ کی شعلے نا بھجتے تو پٹرول کی قیمت 200 ڈالر سے زیادہ ہو جانی تھی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی سربراہی میں سفارتکاری کا نا ممکن کام ممکن بنایا



