کراچی حملے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،سربراہ پاکستان محافظ فورم ڈاکٹر عابد

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان محافظ فورم کے مرکزی سرپرستِ اعلیٰ صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان باہو، مرکزی چیئرمین راجا سرور سومرو، ضلع تھرپارکر کے چیئرمین سارنگرام میگھواڑ، سینئر وائس چیئرمین پرکاش ولاسائی، وائس چیئرمین سریش لکھانی، صدر دشرت شرما اور فورم کے دیگر رہنماؤں نے کراچی یونیورسٹی میں رینجرز کے جوانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بے رحم کارروائی کی جائے اور انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ اس نوعیت کے بزدلانہ حملے ملک کے امن، سلامتی اور قومی اداروں کے حوصلے کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ہمیشہ ملک کے دفاع، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں، اور ایسے مشکل وقت میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کو سخت سزا دی جائے، جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اور جامع حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button