سندھ میں مفت فراہم کی گئی پنک سکوٹیز لاہورمیں آدھی قیمت میں بکنے کاانکشاف

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سندھ میں مفت فراہم کی گئی پنک سکوٹیز لاہور میں آدھی قیمت میں بکنے کا انکشاف،سندھ کے نوجوان نے بھانڈاپھوڑ دیا۔سندھ سے تعلق رکھنے والے لاہور میں ملازمت کرنے والے نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ لڑکیوں کو خودمختار بنانے کے لیے ان میں مفت تقسیم کی گئی پنک کلر کی اسکوٹنی لاہور میں آ دھی قیمت میں فروخت ہو رہی،خبر کے مطابق سندھ کے ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وہ لاہور کے علاقے گلبرگIIIمیں ملازمت کرتا ہے اسی پلازہ کی پہلی منزل پر ایک دفتر میں چند لڑکیاں کام کرتی ہیں پلازہ کی پارکنگ میں سندھ حکومت کے مونوگرام والی اسکوٹنی کھڑی دیکھی گئیں جو سندھ حکومت نے سندھ کی لڑکیوں میں مفت تقسیم کی تھیں نوجوان کے مطابق جب اس نے ان لڑکیوں سے سلام دعا کے بعد پوچھا کہ یہ اسکوٹیاں تو سندھ حکومت نے سندھ کی لڑکیوں کے لیے مفت فراہم کی تھیں اور صرف سندھ میں استعمال کے لیئے دی گئی تھیں پھر یہ لاہور کیسے پہنچ گئیں؟ تو ایک لڑکی نے جواب دیا کہ انہوں نے یہ اسکوٹیاں لاہور میں آ دھی قیمت میں فروخت ہو رہی ہیں ہم نے بھی آ دھی قیمت میں خریدیں ہیں سندھ کےنوجوان نے سندھ حکومت اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.



