فرانس،افغان باشندے کابھیڑ بکریوں پر جنسی حملہ،عدالت کا30ماہ قیداورملک بدرکرنےکا حکم

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانسیسی عدالت نے ایک19سالہ افغان باشندے کوبھیڑاوربکریوں پر جنسی حملہ کرنے کے الزام پر30ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔یہ واقعہ فرانس کے شہر مارسیل کے نزدیک واقع جانوروں کے ایک شیلٹر ہوم میں پیش آیا۔فرانس کے شہر ایکسوں پرووینس کی عدالت نے حکم دیا تھا کہ سزا مکمل ہونےکے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے۔عدالت نے حکام کو مجرم کا نام جنسی اور پرتشدد جرائم کے مرتکب افراد کی فہرست میں ڈالنے کی بھی ہدایت دی ہے۔فرانسیسی اخبار لا نوویل ویل کے مطابق تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب جانوروں کے شیلٹر ہوم میں کام کرنے والوں نے کئی جانوروں ک ٹانگیں بندھی دیکھیں اور ان کے جسموں پر زخم بھی تھے۔ بعد ازاں جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی جانوروں پر جنسی تشدد کی تصدیق کی تھی۔شیلٹر ہوم کی مالک کیسینڈرا سورٹینو کا کہنا تھا کہ انھوں نے جانوروں کی ٹانگیں بندھی اور ان کے جنسی اعضا پر زخم دیکھے اور انھیں انتہائی ڈرا ہوا پایا۔شیلٹر ہوم کے اہلکاروں نے مجرم کی شناخت کے لیے نگرانی کرنے والے کیمرے نصب کر دیے۔

مزید خبریں

Back to top button