’’سفر عشق‘‘جیونیوز کی 15ورزہ معطلی کے بعدیوٹیوب پرلائیو سٹریمنگ بھی بند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جیو نیوز کی سیٹلائٹ پر15روز کی معطلی کے بعد جیو نیوز کی یوٹیوب پر نشریات بھی بند کردی گئیں ہیں تاہم جیو کی اردو اور انگلش ویب سائٹ بند نہیں کی گئی۔
اس سے قبل جیو نیوزنے 10محرم کو نشر ہونے والے مواد "سفرِ عشق” کے دوران ہونے والی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی تھی۔ترجمان جیو نیوز کے مطابق ۔اس مواد میں عراق اور کچھ دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے اختیار کی جانے والی بعض رسومات کی عکاسی کی گئی تھی۔ یہ مواد محض ان مقامی رسومات کی عکاسی کرتی تھی اور اس کا مقصد کسی وسیع تر مذہبی نقطۂ نظر کی نمائندگی کرنا، اس کی تائید کرنا یا اسے فروغ دینا نہیں تھا۔یہ مواد نہ تو جیو نیوز نے تیار کیا تھا اور نہ ہی اس کی اشاعت کسی ارادے یا مقصد کے تحت کی گئی تھی۔



