یورپی یونین وینز ویلا کو زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ یورو ہنگامی امداد دے گا

 برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 50 لاکھ یورو کی ہنگامی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔

یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کیلاس نے کہا کہ یورپ اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کا سیٹلائٹ نظام بھی امدادی کارروائیوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے، جبکہ انہوں نے وینزویلا کی قائم مقام صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,430 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 3,238 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید برآں تقریباً 50 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ 3,142 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button