کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خواجہ انیس کا لاتعلقی کا اعلان

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مرکزی اراکین کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سابق کارکنوں نے نوجوانوں سے تنظیم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

مرکزی کارکن فیصل گیلانی اور خواجہ انیس نے ویڈیو پیغامات میں کہا کہ عوامی حقوق کے نام پر شروع ہونے والی تحریک اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکی ہے، اس لیے وہ اس تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

فیصل گیلانی نے کہا کہ وہ کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں رہ سکتے جو، ان کے بقول، نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

نیلم سے تعلق رکھنے والے خواجہ انیس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ تحریک نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنی حدود پار کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان ناقابلِ قبول ہے۔

خواجہ انیس نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے دور رہیں، جبکہ انہوں نے بھی تنظیم سے اپنی مکمل علیحدگی کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Back to top button