موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا ہونے والے بہن بھائی بحفاظت بازیاب

ساہیوال(جانوڈاٹ پی کے)موٹروے پولیس سنٹرل زون نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے سگے بہن بھائی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق 26 جون سے لاپتہ بچوں کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا تھا۔ قومی شاہراہ پر ساہیوال کے قریب گشت کے دوران موٹروے پولیس نے دو بچوں کو روتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے بچوں میں 12 سالہ علی رضا اور 8 سالہ مریم شامل ہیں، جو سگے بہن بھائی ہیں۔ موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کو محفوظ تحویل میں لینے کے بعد متعلقہ حکام اور اہل خانہ سے رابطہ کر لیا۔

مزید خبریں

Back to top button