درفشاں سلیم کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لان کا سوٹ زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ شیشے کے سامنے کھڑا ہوکر مسکرا رہی ہیں۔
درفشاں سلیم نیلے رنگ کے سوٹ میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ ’ایزی بریزی سمر فٹس لائیو ناؤ۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے چند دنوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر کی ساتھی فنکارہ نوشین شاہ کی جانب سے بھی سراہا گیا۔
درفشاں سلیم کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8.3 ملین سے زائد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو اپنے کام اور سرگرمیوں سے متعلق اپ ڈیٹ رکھتی ہیں۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے شہرت حاصل کی جبکہ وہ اس سے قبل ’پردیس‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں والدین کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی ہے، مداحوں کی جانب سے انہیں حج کی مبارکباد بھی پیش کی گئی تھی۔



