دیپال پور:قصبہ منڈی احمد آباد میں جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں رسول پور میں محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کا چھاپہ بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلی گئیں ایک ملزمہ کو بھی پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا فیکٹری سے جعلی زرعی ادویات، پیکنگ میٹریل و دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا کارروائی کے دوران مرکزی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کارروائی ڈویژنل ڈائریکٹر ساہیوال میاں ظہور احمد کی قیادت میں کی گئی دیگر ٹیم ممبران میں ڈائریکٹر اوکاڑہ رائےمحمد اکبر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیپال پور چوہدری محمد عاصم جٹ اور محکمہ زراعت کے اہلکار ان بھی شریک تھے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق برآمد ہونے والی جعلی زرعی ادویات میں نیشنل و انٹر نیشنل معروف کمپنیوں کے لیبلز استعمال کرکے غیر قانونی جعلی مصنوعات تیارکی جارہی تھی ڈویزنل ڈائریکٹر زراعت  نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ زرعی ادویات صرف مستند اور رجسٹرڈ ڈیلرز سے خریدیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع محکمہ زراعت کو دیں۔

مزید خبریں

Back to top button