وفاق بھی سندھ سے معاونت مانگ رہا ہے،ترقیاتی منصوبے ملک کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی وزیر اعظم نے تعریف کی، احسن اقبال کو کہا کہ حکومت سندھ سے سیکھیں،حکومت سندھ کے منصوبوں کی سب تعریف کرتے ہیں، ہمارے اپنے بھائی اپوزیشن والے تعریف نہیں کرتے

تھر کول کا منصوبہ شہید بی بی کا خواب تھا، شہید بی بی کی حکومت گرائی گئی، تو میاں نواز شریف نے اس منصوبے رپر کام بند کروا دیا،ہمیں سندھ کی ترقی کے لئے ایک ہونا چاہئے، سندھ کا ہر ایشو کراچی سے متعلقہ ہے،2008میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت دوبارہ آئی تو صدر آصف علی زرداری نے اس پر دوبارہ کام شروع کروایا،اس وقت3960میگا واٹ بجلی تھر سے پید اہو رہی ہے،حکومت سندھ کا اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوا، یہ منصوبہ سندھ کے لئے پورے پاکستان کے لئے ہے،سندھ میں شاید ہی کوئی شہر ہے جس میں ڈی پی ڈی کا سینٹر نہیں۔

وفاقی حکومت بھی آج ہم سے مدد مانگ رہی ہے کہ اس سلسلے میں ہم ان کی معاونت کریں،دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروجیکٹ ، 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں،سندھ کی آبادی5کروڑ56لاکھ96ہزار کی آبادی ہے،اگر ایک گھر میں6فرد بھی موجود ہیں تو ایک کروڑ26لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button