اوکاڑہ،گھر سےماں اور3بچوں کی لاشیں برآمد

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ کے تھانہ راوی کی حدود نواحی قصبہ جندراکہ میں ایک ہی گھر سے ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اطلاع ملنے پر تھانہ راوی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیاپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضاء بی بی، سات سالہ جڑواں بچے جنید اور داؤد، جبکہ 10 سالہ دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی ہےابتدائی تحقیقات میں خاتون اور بچوں کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے ظاہری نشانات نہیں پائے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں، اس کا سربراہ ریاض عرف گلو ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے تاہم وہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں پولیس کے مطابق فی الحال خاتون اور تینوں بچوں کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئیں گے

مزید خبریں

Back to top button