ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران پر ہونے والے حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات پر امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ ان حملوں کے نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکا اور دیگر متعلقہ فریقوں پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی حملے جنگ بندی سے متعلق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 1 کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید خبریں

Back to top button