لاڑکانہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے دو بچوں کی ماں جاں بحق، ایک ملزم گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے تھانہ رشید وگن کی حدود میں سجاد خاصخیلی نامی ملزم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور دو بچوں کی ماں شمائلہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا، اہل خانہ نے زخمی خاتون کو لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا.



