امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا دیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ساحلوں پر امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اہداف، حملے کی نوعیت یا ممکنہ نقصانات کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ ایرانی حملے کے بعد ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے سیریک جزیرے پر کیے گئے امریکی حملے کو ناکام بنا دیا اور اس کے اثرات کو غیر مؤثر کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا اور ایران اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن ردعمل دے گا۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے کوئی نئی جارحیت کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button