آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائی حملے، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان، خطے میں کشیدگی پھر بڑھ گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ ایران کے ساحلی علاقے سرک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون ذخائر کے علاوہ ساحلی ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک تجارتی جہاز پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کیا گیا، جسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق ایران نے 25 جون کو سنگاپور کے ایک تجارتی جہاز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے ردعمل میں یہ فوجی کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے امریکی حملہ پسپا کر دیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکی کارروائی کا جواب تیز، مؤثر اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button