اسرائیلی نژاد امریکی کانٹینٹ کری ایٹر نے پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دیدیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی امریکن کانٹینٹ کری ایٹر تال ڈوریک نے قدرتی حُسن، مزیدار کھانوں اور دلچسپ و خوبصورت جگہوں کے حوالے سے پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا۔

تال ڈوریک نے حال ہی میں اسرائیلی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں پاکستان کی دل کھول کر تعریف کی اور بتایا کہ وہ متعدد ملکوں کا سفر کر چکا ہے۔

اسرائیلی امریکن کانٹینٹ کری ایٹر نے کہا کہ پاکستانی کھانے بہت اچھے لگتے ہیں، وہاں کے خوبصورت قدرتی مناظر بھی بہت اچھے لگتے ہیں، اور پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تال ڈوریک کے پاس دوہری شہریت ہے، ان کی پرورش امریکا کے شہر میامی میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

مزید خبریں

Back to top button