ٹھٹھہ:شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس برآمد

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن)ٹھٹھہ میں بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسلام کی سربلندی کے لئے شھادت پانے والے شھدا کربلا سے اظھار عقیدت کے حوالے سے ماتمی جلوس برآمد شروع ہونے ہوگئے ہیں

ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی دین اسلام کی سربلندی کے لئے شھادت پانے والے شھدا کربلا سے اظھار عقیدت کے حوالے سے ماتمی جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ مین جلوس شیرازی امام بارگاہ سے نکلے گا جو نیشنل ھائی وے پر ماتم زنی کرنے کے بعد اپنی آخری منزل بخاری امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوجائے گا جلوسوں کی نگرانی کے لئے ضلعی انتظامیا اور پولیس اور رینجرز کی جانب سے مین نیشنل ھائی وے پر رکشہ اسٹاپ کے سامنے ایک کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں ماتمی جلوس کی نگرانی جاری ہے جبکہ نیشنل ھائی وے ٹھٹھہ کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دونوں اطراف سے ٹینٹ لگاکر سیل کردیا گیا ہے ٹھٹھہ میں ماتمی جلوسوں کی گذرگاھوں پر بھی سخت سیکورٹی اتنظامات کئے گئے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں میں عزاداروں اور مومنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ماحول سوگوار ہے جبکہ ماتمی جلوسوں میں منوں کی جانب یاحسین یاحسین کی صدائیں بھی جاری ہیں

مزید خبریں

Back to top button