اسرائیلی صدر کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ، اسحاق ہرزوگ محفوظ رہے

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر سے دورانِ پرواز پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پائلٹ نے احتیاطی طور پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صدر اسحاق ہرزوگ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر مقبوضہ بیت المقدس سے شمالی اسرائیل کے دورے پر جا رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد انہیں دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے ہیلی کاپٹر کا معائنہ شروع کر دیا، جبکہ پرندہ ٹکرانے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button