ایلون مسک 2 ہفتے بعد ہی کھرب پتی کا درجہ کیوں کھو بیٹھے؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک صرف 2 ہفتے بعد ہی ٹریلینئر (کھرب پتی) کے درجے سے محروم ہو گئے ہیں۔ سپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث ان کی مجموعی دولت 1.32 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 957 ارب ڈالر رہ گئی۔

رپورٹس کے مطابق سپیس ایکس کے حصص میں ایک ہی روز 16 فیصد کمی سے مسک کی دولت میں قریباً 240 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم وہ اب بھی دنیا کے سب سے امیر فرد ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسک کی دولت کا بڑا حصہ کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ ویلیو پر مشتمل ہے، اس لیے شیئرز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ان کی مجموعی دولت پر فوری اثر ڈالتا ہے۔

اس کے باوجود سرمایہ کار سپیس ایکس کے طویل المدتی منصوبوں، خصوصاً خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور چاند و مریخ سے متعلق منصوبوں کے باعث کمپنی کی مستقبل کی صلاحیت پر پُرامید ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button