ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،خطے کی صورتحال اورجاری مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور جاری مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے، پائیدار نتائج کے حصول کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button