اسرائیل یمن پر حملے کی تیاری میں، جنوبی لبنان میں بفر زون قائم کرنے کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج یمن پرحملے کی تیاری کررہا ہے جبکہ جنوبی لبنان سے مکمل انخلا سے انکار کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے جنوبی لبنان میں سیکیورٹی بفر زون قائم کرنے کا اعلان کردیا، کہا لبنان میں ابھی مزید اقدامات اور کارروائیاں کرنا باقی ہیں۔

 قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ضلع نبطیہ میں ڈرون حملے میں دو شہری شہید ہوگئے۔ کفر رمان کے علاقے میں گاڑی کو نشانہ بنایا۔ صدر ٹرمپ  نے اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے منع کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button