عالمی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی حتمی معاہدے کے بعد دی جائیگی،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ عالمی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی صرف امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کے بعد دی جائیگی۔
سربراہ آئی اے ای اے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینا اس بات سے مشروط ہے دوسرا فریق تمام پابندیاں عملی طور پر ختم کرے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ابھی تباہ شدہ جوہری تنصیبات تک رسائی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں آئی اے ای اے کے سربراہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
اس سے پہلے سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ہو کر رہے گا۔ چاہے کل ہو، پرسوں ہو یا ایک ہفتے کے بعد ہو۔



