علیمہ خان نےعمران خان سے ملاقات کیلئےایک بارپھردرخواست دینے کامحسن نقوی کا پیغام مستردکردیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو دوبارہ درخواست دینے کا محسن نقوی کا پیغام مسترد کرتے ہیں، ہم درخواست کیوں دیں؟ ہمارے پاس ہائی کورٹ کا آرڈر موجود ہے۔

میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے بہن نورین خان کی بھائی سے ملاقات کے لیے محسن نقوی کا پیغام دیا، محسن نقوی نے کہا بہن نورین خان سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملاقات کی نئی درخواست دیں، ایسا کرنا شیطانی تھی ہمارے پاس ہائی کورٹ فل بینچ کا متفقہ بڑا فیصلہ موجود ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل چھوٹا آفیسر ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ فل بینچ کے فیصلے کے سامنے کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس درخواست کے بعد مختصر سی نورین خان سے ملاقات کرا کے بانی کو طویل قید تنہائی ڈالنا مقصد تھا، ہمارے ایکسپرٹ وکلاء نے یہ سارا کھیل ہمیں سمجھا دیا، نورین خان سے بھائی کی مختصر ملاقات سے ہمارا دباؤ ختم ہوجاتا جب کہ جیل مینوئل موجود ہے جس کے تحت بانی چیئرمین فیملی سے آئینی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ فل بینچ نے 6 فیملی ممبرز، 6 وکلاء اور 6 دوستوں سمیت کُل 18 افراد کو ہفتہ وار ملاقات کی اجازت دی، محسن نقوی کوئی پیشکش کریں اور ہم شک نہ کریں یہ نہیں ہوسکتا،محسن نقوی کی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک بہن کی ملاقات کے لیے نئی درخواست کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button