سجاول:اسلم جادانی کے قتل کیس میں5ملزموں کو عمرقید کی سزا

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)دڑو کے رہائشی اسلم جادانی کے قتل کیس میں 5ملزموں کو عمر قید کی سزاسنادی گئی۔ممتاز جادانی، الہٰ بخش جادانی، اشرف جادانی، رزاق جادانی سمیت پانچ افراد مجرم قرار دے دیئے گئے۔مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ اعجاز جمانی، سرکار کی جانب سے منور دایو پیش ہوئے۔عدالتی فیصلے پر مقتول اسلم جادانی کے ورثا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



