ڈی سی احمد عثمان جاوید اورڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت مرکزی کنٹرول روم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس، اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، مانیٹرنگ اور تمام متعلقہ محکموں کے مابین کوآرڈینیشن کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے نظام اور محکموں کی باہمی ورکنگ بارے بریفنگ لی اور افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض انتہائی تندہی اور ذمہ داری سے انجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت سے کام نہ لیا جائے۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کڑی نظر رکھی جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے



