ٹرمپ اتحادی متحرک، ایران معاہدے کے بعد اسرائیل کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسرائیل پر تنقید کے بعد پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں اسرائیل کے سفیر مائیک ہکابی سمیت متعدد اعلیٰ امریکی شخصیات نے اسرائیلی قیادت کے تحفظات کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات بدستور مضبوط اور مستحکم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض معاملات پر اختلافِ رائے کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور دفاعی تعاون برقرار رہے گا، جبکہ موجودہ سفارتی اختلافات دونوں ممالک کے دیرینہ اتحاد کو متاثر نہیں کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بدلتی صورتحال کے باوجود دونوں اتحادی ممالک مشترکہ مفادات، سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button