آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں، سیکڑوں جہازوں کے انخلا کیلئے آپریشن شروع

تہران(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں اور سیکڑوں تجارتی جہازوں کے محفوظ انخلا کے لیے بڑے پیمانے پر بحری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے مطابق یہ کارروائی ایران، عمان، امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کے تعاون سے انجام دی جا رہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آپریشن کے لیے ضروری سکیورٹی ضمانتیں حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ بحری راستوں اور موجودہ حالات کا تفصیلی جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

آئی ایم او کی ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ جہازوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ انخلا کے عمل کو مرحلہ وار اور محفوظ انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

ادارے کے مطابق آپریشن کا مقصد ملاحوں کی جانوں کا تحفظ اور عالمی بحری تجارت کے اہم ترین راستوں میں سے ایک آبنائے ہرمز میں محفوظ نقل و حرکت کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button