منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت ایران کو جاری کیے جانے والے منجمد فنڈز میں سے رقم امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی لازمی شرط عائد نہیں کی گئی۔

ویڈیو پیغام میں عبدالناصر ہمتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی کہ ایران معاہدے کے تحت پابند ہے کہ وہ یہ فنڈز صرف امریکی برآمدات کی خریداری پر ہی خرچ کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابتدائی طور پر جاری کیے گئے 12 ارب ڈالر ضروری اشیا، خوراک اور ادویات کی خریداری کیلئے استعمال کیے جائیں گے، تاہم اس رقم کے اجرا سے ایران کو اپنے دیگر مالی وسائل کو قومی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق استعمال کرنے میں سہولت حاصل ہوگی۔

عبدالناصر ہمتی کا کہنا تھا کہ معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں جس کے تحت ایران کو فنڈز صرف امریکی مصنوعات کی خریداری تک محدود رکھا گیا ہو، جبکہ تہران اپنی معاشی ضروریات کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار برقرار رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button