ایران نے مذاکرات کیوں چھوڑے؟ باقر قالیباف نے وجہ بتا دی، تہلکہ خیز انکشاف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران کی جانب سے مذاکرات چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے بعد واپسی پر محمد باقر قالیباف نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد ایرانی وفد نے مذاکرات چھوڑ دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایرانی صدر، مذاکراتی ٹیم ،ایرانی سرزمین پر ممکنہ حملوں سے متعلق دھمکی آمیز بیانات دیے، ہم نے جے ڈی وینس سے کہا کہ ہم یہاں مذاکرات کے لیے آئے ہیں، دستخط شدہ مفاہمت کے پہلے نکتے کے مطابق کسی قسم کی دھمکی یا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے نائب صدر وینس سےکہا کہ آپ کے صدر نے دھمکیاں دی ہیں، ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا، دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وفد مذاکرات چھوڑ کر چلا گیا اور دوبارہ واپس نہیں آیا، امریکا نے ثالثوں کے ذریعے ایک اور ملاقات کی درخواست کی لیکن ایران نےمسترد کردیا۔
باقر قالیباف کے مطابق قطری اور پاکستانی ثالث کار ایرانی وفد سے ملے، ایران نے واضح کیاکہ ثالثوں سے بات کرے گا،امریکی وفد سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوں گے، 80 منٹ کے مذاکرات اور مشاورت کا نتیجہ پاکستان اورقطر کی جانب سے جاری کیاگیا۔



