چار اسلامی ممالک کے نئے دفاعی اتحاد سے خطے میں بڑی ہلچل؛یو اے ای مسلم دشمن قوتوں کے ساتھ!

دبئی: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اور ایران کے خلاف خطے میں ایک انتہائی خوفناک اور سنسنی خیز بین الاقوامی سازش بے نقاب ہو گئی ہے جس نے خلیجی ممالک سمیت پورے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے ایران کی کھل کر سفارتی اور اخلاقی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شدید برہم ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں یو اے ای نے پاکستان کے خلاف معاشی و سفارتی محاذ کھول دیا ہے۔ اس پسِ پردہ کشیدگی کا سب سے بڑا جھٹکا پاکستان کو اس وقت لگا جب انتہائی نازک معاشی صورتحال کے باوجود یو اے ای نے پاکستان کو دیا گیا ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ فوری سود سمیت واپس کرنے پر مجبور کیا، جسے پاکستان نے بھاری قیمت چکا کر واپس کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ دبئی اور دیگر ریاستوں سے بغیر کسی نوٹس کے ہزاروں برسرِ روزگار معصوم پاکستانیوں کو زبردستی اور پرتشدد انداز میں بے دخل کرنے کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سنسنی خیز انکشافات کے مطابق ایک طرف جہاں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ مل کر ایک عظیم الشان مسلم دفاعی بلاک تشکیل دے رہے ہیں، وہیں یو اے ای اب مسلم دشمن قوتوں کی گود میں جا بیٹھا ہے اور برطانوی میڈیا رائٹرز کے مطابق بھارت سے اربوں ڈالر کی ڈرامائی دفاعی ڈیل کرنے جا رہا ہے جس کے تحت وہ بھارتی ساختہ ‘براہموس’ سپرسونک کروز میزائل اور ‘اکاش تیر’ ایئر ڈیفنس سسٹم خریدے گا تاکہ خطے میں مسلم بلاک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکا جا سکے۔ اس انتہائی حساس اور چونکا دینے والے معاملے کی ہولناک اندرونی کہانی اور مکمل حقائق جاننے کے لیے سینیئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔




