پاکستان میں 30 جون کی رات ’’ اسٹرابیری مون‘‘

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں سال کا اسٹرابیری مون 29 جون کو دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ نظارہ 30 جون کی رات دکھائی دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کا سب سے چھوٹا چاند ہوگا جسے’’مائیکرو مون‘‘ بھی کہا جاتا ہے، چاند کا پیک ٹائم پاکستان میں 30 جون کی صبح 4 بج کر 57 منٹ پر ہوگا۔

 ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق غروب آفتاب کے بعد مشرقی سمت میں چاند بڑا اور سنہری رنگ کا دکھائی دے گا، موسم صاف رہا تو شہری اسے اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ سکیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اسٹرابیری مون 28 سے 30 جون تک تین راتوں میں مکمل طور پر دکھائی دے گا۔

  جون کی فصل کے باعث اسے یہ نام دیا گیا جبکہ زمین سے دوری کے باعث چاند معمول سے چھوٹا نظر آئے گا۔

  شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسے شہر کی روشنیوں سے دور کھلی جگہ سے دیکھیں۔

مزید خبریں

Back to top button