لاس اینجلس میں میچ کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم کا جذباتی پیغام، ہاتھ سے لکھا خط وائرل

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بیلجیئم کے خلاف ڈرا میچ کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم کے ڈریسنگ روم سے لاس اینجلس کے لیے ہاتھ سے لکھا گیا ایک جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔

پیغام میں لاس اینجلس کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیم فخر اور وقار کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہی ہے۔ ایرانی کھلاڑیوں نے لکھا کہ “ہزاروں سال قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک ہمارے ملک کی روح زندہ اور ثابت قدم ہے۔”

پیغام میں مزید کہا گیا کہ “لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ، ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔”

ایرانی ٹیم نے اپنے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں میچز میں بھرپور حمایت کی، جبکہ تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی کی دعا بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ گروپ جی میں ایران کے دونوں میچز امریکہ کے لاس اینجلس میں کھیلے گئے، اور ٹیم میچز کے درمیان اپنے میکسیکو میں قائم بیس کیمپ واپس جاتی رہی۔ امریکی پابندیوں کے باعث بعض عہدیداروں اور معاون عملے کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button