کبریٰ خان کی شرمیلا ٹیگوراورسارہ خان سے خوشگوارملاقات

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے۔کبریٰ خان ایک میز پر شرمیلا ٹیگور اور سارہ علی خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا ٹیگور میز کے دوسری جانب بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ ایک پیالے سے چمچ کے ذریعے کچھ نکال کر محبت بھرے اندازمیں کبریٰ خان کی جانب بڑھاتی ہیں۔پاکستانی اداکارہ مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کرتی ہیں اور پیش کی گئی چیز خوشی سے قبول کر لیتی ہیں۔

ویڈیو کے دوران سارہ علی خان بھی اس خوبصورت لمحے سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں اور انہوں نے تالیاں بجا کر اس دوستانہ ماحول کو سراہا۔تینوں شخصیات کے درمیان خوشگوار کیمسٹری نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button