موٹرسائیکل چوربرقعہ پوش حسینہ پکڑی گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پولیس نے موٹرسائیکل چور خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق برقعہ پوش ملزمہ اپنے آشنہ وقاص عرف کاشی سے مل کر موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتی تھی۔دونوں ملزمان گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو چوری کرتے اور سستے دام فروخت کر دیتے۔
ملزمان کو سیف سٹی اور لوکل کیمرہ جات کی مدد سے ٹریس کیا گیا،ملزمان کو انٹیلجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے شرقپور برج اٹاری سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزموں سے پستول بمہ گولیاں، نقدی اور چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں برآمد۔



