اسرائیل کو لبنان میں رہنے نہیں دیں گے، ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہے، نعیم قاسم کا دوٹوک اعلان


بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا اور لبنان جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گا۔
اپنے بیان میں نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف جارحیت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آمادہ کرنے میں تو کامیاب رہے، تاہم اس کوشش کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں بدلتی صورتحال کے باوجود ایران کمزور نہیں ہوا بلکہ آج وہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ نعیم قاسم کے مطابق ایرانی قیادت اور عوام نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی طاقت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ لبنان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔