یہ صرف شروعات ہیں، خطے کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں، قطری وزیراعظم

برگن اسٹاک(ویب ڈیسک) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں صرف آغاز ہیں اور خطے کے بہتر، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ کام جاری رکھا جائے گا۔

لیک لوزن سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی پیش رفت نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی حمایت اور شراکت داری برقرار رکھے گا، جبکہ امن کے قیام کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلسل سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شہباز شریف اور عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالرحمان نے خطے میں امن کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button