قومی اسمبلی اورسینیٹ سے31وزارتوں اورڈویژنوں کے91کھرب71ارب سے زائد مالیت کے125مطالبات زرمنظورہوگئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی اورسینیٹ سے31وزارتوں اورڈویژنوں کے91کھرب71ارب سے زائد مالیت کے125مطالبات زرمنظور ہوگئے،وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر اپوزیشن کی307کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگز یب نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ کی منظوری کے لیے مطالبات زر پیش کیے جس کے تحت قومی اسمبلی نے اسمبلی اور سینیٹ سمیت31 وزارتوں اور ڈویژنوں کے91کھرب71ارب78کروڑ سے زائد کے125مطالبات زر منظور کرتے ہوئے وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر اپوزیشن کی307کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دیں۔
اپوزیشن نے کابینہ ڈویژن کے18مطالبات زر پر90،توانائی ڈویژن کے6مطالبات زرپر116،خزانہ ڈویژن کے12مطالبات زر پر کٹوتی کی 100 تحاریک پیش کیں۔



