"فیلڈمارشل عاصم منیرعظیم فوجی رہنما”خودکوبہترین سفارتکار کے طور پربھی منوا لیا،جے ڈی وینس

برن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکا ایران مذاکرات کو کامیاب بنانےپر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی قیادت اور مہارت سے بھرپور مذاکرات کے ذریعے ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔
سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر پاکستانی اور قطری وفد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نہ صرف ایک عظیم فوجی رہنما ہیں بلکہ بہترین سفارتکار کے طور پر بھی خود کو منوا لیا ہے۔ ان کے بغیر ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔
میری زندگی میں2اہم شخصیات کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے
جے ڈی وینس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میری زندگی میں دو اہم شخصیات کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے۔ بھارت سے میری اہلیہ ہیں اور پاکستان سے فیلڈ مارشل جن سے پچھلے چند ماہ کے دوران میری سب سے زیادہ گفتگو رہی۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران علاقائی ممالک کے لیے عدم استحکام کا باعث بنتا رہا ہے، لیکن اب ایک نئی اور مثبت تصویر سامنے آرہی ہے۔ یرانی قیادت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والا کردار چھوڑ دے تو ہم سب ملک کر امن اور خوشحالی کیلئے کام کرسکتے ہیں۔



