ایران پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے ورنہ سخت حملے کرینگے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت حملے کی دھکمی دیدی۔ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنے پراکسیز کو مسائل پیدا کرنے سے روکے، اگر ایران نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایران سخت حملے کریں گے، جس طرح ہم نے پچھلے ہفتے کیا تھا، بلکہ حملہ اس سے بھی شدید ہوگا۔واضح رہے کہ لبنان میں 3روز کے دوران افسر سمیت 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے وادی بقاع اور صور پر حملہ کرکے 7شہریوں کو شہید کردیا، شہید ہونیوالوں ایک بچہ، ایک خاتون اور دو بزرگ شہری شامل ہیں، صور میں شہید ہونیوالوں میں 2فلسطینی شہری بھی شامل ہیں۔



