اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

قاہرہ(جانوڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے قاہرہ میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصر میں 4 بڑے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی شرکت،اجلاس میں خطے کی صورتحال اور اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مذاکرات و سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ چاروں ملکوں نے امن واستحکام اور رابطہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button