ایران امریکا ڈیل پراسرائیلی حکومت کیساتھ میڈیا بھی ڈونلڈٹرمپ سے سخت ناراض

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا ڈیل پراسرائیل کی صرف حکومت نہیں،بلکہ اس کا میڈیا بھی ڈونلڈٹرمپ سے سخت ناراض ہوگیا۔ایک اسرائیلی میڈیا کے پریزنٹر نے اپنے تبصرے میں امریکی صدر کے نام کے ساتھ حسین لگاتے ہوئے کہا کہ "یہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں ہیں بلکہ ڈونلڈ حسین ٹرمپ ہیں۔”واضح رہے کہ انہوں نے یہ نام سابق امریکی صدر باراک حسین اوباما کے ایران معاہدے پر طنز کرتے ہوئے تحریر کیا۔امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو لگام ڈالنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں بند نہ کیں تو پورا سفارتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے میں واضح طور پر لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے مستقل خاتمے کا ذکر کیا گیا ہے تاہم اسرائیل لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل کو آگے بڑھنے دیا جائے۔



