عمران خان سےغلطیاں ہوئیں لیکن بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے، سیاسی قیدیوں اور خواتین پر رحم کریں،عمران اسماعیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئیں لیکن بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

لاہورمیں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدیوں اور خواتین پر رحم کریں۔ بانی پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئیں لیکن بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کے کردار پر عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستاں کی کامیاب ثالثی کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہیں۔

مزید خبریں

Back to top button