پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا5محرم الحرام کے سلسلے میں کالج روڈجلوس روٹ کا معائنہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے5محرم الحرام کے سلسلے میں کالج روڈ جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غوثیہ چوک سے چشتیہ منزل اور کچہری بازار تک سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی ایس پی سٹی سرکل اور انچارج سیکیورٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او نے جامعہ مسجد غوثیہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button