مکلی ہیڈ کوارٹر میں اوباشوں نے عزادارخواتین کو تنگ کرناشروع کردیا

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)مکلی قدم گاھ پر خواتین کی مجلس میں ہر فرقے سے تعلق رکھنے والی خواتین احترام کے طور پر شرکت کرتی ہیں مجلس کے بعد جب خواتین اپنے اپنے گھروں کو واپس جاتی ہیں تو کئی خواتین کو بلیک رنگ کی 125 موٹر سائیکل پر سوار کچھ نوجوان تنگ کرتے ہیں زیادہ تر قدم گاھ سے مکلی ہاشم آباد کالونی اور دیگر علاقوں کو جانے والی خواتین کو تنگ کیا جاتا ہے فٹ پاتھ مین قومی شاہراھ پر بھی اوباش قسم کے لڑکے بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں رات گیارہ بجے کے قریب 125 پر سوار ایک نقاب پوش اوباش لڑکے نے مکلی ہاشم آباد کالونی جانے والی خواتین کو تنگ کیا جسکی وجہ سے خواتین میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے مکلی کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عزادار خواتین کو تنگ کرنے والے اوباش قسم کے لڑکوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سیکورٹی میں مذید اضافہ کیا جائے۔



