ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کی کاوش رنگ لے آئی،200کے وی کا ٹرانسفارمر تبدیل ہوگیا

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ دس دنوں سے ٹھٹھہ کے خضر حیات محلے کا 200KV کا ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ شدید گرمی میں اذیت کا شکار تھے۔

ٹھٹھہ کے مختلف محلوں خضر حیات محلہ، سونارا گلی، عباسی محلہ، جاکرا محلہ میں رہنے والے ہزاروں لوگ اور شاہی بازار ٹھٹھہ کے ہزاروں تاجر شدید گرمی کے باعث بہت پریشان تھے۔ لیکن ٹھٹھہ کی سیاست میں دہائیوں سے عوام کی خدمت جاری رکھنے والے شیرازی بھائیوں کی کاوشوں سے 200 KV کا جلا ہوا ٹرانسفارمر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس ٹرانسفارمر کے جل جانے کے سبب حیسکو حکام نے آس پاس کے دیگر ٹرانسفارمر بھی کاٹ دیے تھے تاکہ اضافی لوڈ کی وجہ سے وہ بھی نہ جل جائیں۔ جس کی وجہ سے تقریباً سات سے آٹھ ہزار رہائشی اور شاہی بازار میں محنت کرنے والے تاجر شدید پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔متعلقہ محلوں اور شاہی بازار کے تاجروں نے ٹھٹہ کے ہزاروں لوگوں کو ریلیف پہنچانے پر شیرازی بھائیوں کی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button