دیپال پور:حویلی روڈ پربھومن شاہ کے قریب رکشہ الٹ گیا 6 افراد زخمی

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)حویلی لکھا روڈ پر گاؤں بھومن شاہ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے پر لوڈر رکشہ الٹ گیارکشہ پر سوار بچوں اور خواتین سمیت چھ 6 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا زخمیوں کی شناخت 12 سالہ شان ولد غفور احمد۔18 سالہ اسد ولد ثناء اللّٰہ 40 سالہ فاروقاں بی بی زوجہ محمد بلال۔25 سالہ غلام علی ولد غلام حیدر۔45 سالہ بشیراں بی بی زوجہ غفار اور 22 سالہ شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے بعد ازاں ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موقع پرپہنچ گئے تھے



