مہنگائی کی اصل وجہ مہنگی بجلی ہے، آئی پی پیز معاہدے معیشت پر بوجھ ہیں، سابق ایم ڈی پیپکو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق ایم ڈی پیپکو اور ماہر توانائی طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی اصل وجہ مہنگی ترین بجلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی نے معیشت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے اور ملک کو معاشی مشکلات کی طرف دھکیل رہی ہے۔

طاہر بشارت چیمہ کے مطابق بجلی کی بلند قیمتوں کی بنیادی وجہ آئی پی پیز (Independent Power Producers) کے غیر مؤثر اور بوجھل معاہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے فکسڈ چارجز اور اضافی ٹیکسز کو ختم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، بصورت دیگر مہنگائی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button